the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اسلام آباد۔ شدت پسندوں کیخلاف کارروائی یا بین اقوامی تنہائیعنوان کے تحت حکومت پاکستان کی طرف سے فوج کو انتباہ کی خبرنگاری کرنے والے روزنامہ ڈان کے اسٹاف ممبر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا ہے۔ یعنی وہ ملک نہیں چھوڑ سکتے۔ یہ سسٹم ایگزٹ فرام پاکستان (کنٹرول) آرڈنینس کے تحت ہے۔ ڈان نے یہ اطلاع اپنی آن لائن اشاعت میں دیتے ہوئے بہر حال کہا ہے کہ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جس اسٹوری کو من گھڑت قرار دے کر ایک بار پھر مسترد کیا گیا ہے وہ تصدیق شدہ تھی، کراس چیک کیا گیا تھا اور اس میں موجود حقائق کو جانچا گیا تھا۔ اس بیچ جمعرات 6 اکتوبر کو ڈان میں شائع ہونے والی متعلقہ خبر پر وزیراعظم کے دفتر نے ایک اور بیان جاری کر کےاس رپورٹ کے مواد کی سختی سے تردید کی ہے اور اسے مسترد کرتے ہوئے 'من



گھڑت' قرار دیا ہے۔

اخبار کے مطابق پیر کو اعلیٰ سول اور فوجی قیادت کی ایک ملاقات کے بعد وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اجلاس کے شرکاء نے روزنامہ ڈان میں شائع 'من گھڑت خبر' پر خدشات کا اظہار کیا جس میں گزشتہ ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا ذکر کیا گیا جس میں قومی سلامتی کے امور زیرغور آئے تھے۔ بیان کے مطابق ' شرکاء کو محسوس ہوا کہ یہ ناگزیر ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا خود کو قیاسی رپورٹنگ، قومی سلامتی کے امور اور ریاست کے مفادات سے دور رکھیں، وزیراعظم نے اس خلاف ورزی کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ اس کے ذمہ داران کی شناخت کرکے سخت ایکشن لیا جائے'۔ یہ وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والا تیسرا بیان ہے، پہلا اور اس کے بعد دوسرا نظرثانی شدہ سخت بیان 6 اکتوبر کو جاری کیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.